(ویب ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 86 ہزار روپے ہے،اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 59 ہزار 465 روپے ہے، عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 929 ڈالر فی اونس ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کم ہوکر 1909 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی جس کے باعث ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 اور اور فی دس گرام قیمت میں 1029 روپے کی کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیاں فل کروالیں،یہ کیا ہو گیا؟ پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
دوسری جانب ڈالر نے روپے کو ہلکان کردیا ،روپے پر پریشر برقرار ،کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 229 روپے 25 پیسے پر پہنچ گیا ۔
کار وبار ی ہفتہ کے آخری روز کاروبار شروع ہوتے ہی روپے کو ڈالر نے مزید کمزور کردیا ۔انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 229.15 روپے سے بڑھ کر 229.25 روپے پر پہنچ گیا۔
رواں ہفتے اب تک انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 10 پیسے مہنگا ہوچکا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر پریشر ہے۔