(24نیوز )ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے اثرات پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بھی نظر آنے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکس چینج دوسرے روز بھی منفی رجحان پر بند ہوئی ہے، ہنڈرڈ انڈیکس میں کے اعشارئیوں میں دن بھر اتار چڑھاو جاری رہا، کاروباری روزکے آغاز پر 100 انڈیکس 38 ہزار 831 پوائنٹس کیساتھ کھلا جو کہ کاروبار کے دورا ن38ہزار 982پوائنٹس تک بھی پہنچا ، لیکن اپنی قدر بحال نہ رکھ سکا اور دن کے اختتام پر 423 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 100انڈیکس 38 ہزار 407 پوائنٹس پر بند ہوا ۔