نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تعیناتی کا معاملہ ، محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی میں ملاقات طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر اکرم درانی اور وزیر اعلیٰ محمود خان میں ملاقات طے پا گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمود خان اور اکرم درانی کے درمیان ملاقات سپیکر ہاوس خیبر پختونخوا میں ہو گی، نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر اکرم دارنی کا مطالبہ تھا کہ وہ وزیراعلیٰ سے سپیکر ہاوس میں ہی ملاقات کریں گے ، وزیر اعلیٰ محمود خان کی حامی بھرنے کے بعد سپیکر خیبر پختونخوا مشتاق غنی کو فوراًپشاور پہنچے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا تھا ۔
وزیراعلیٰ محمود خان اور اکرم درانی نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تعیناتی آج ملاقات کر رہے ہیں ، اتفاق رائے طے نہ پانے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا، وزیراعلیٰ محمود خان اور اکرم درانی نے بالمشافہ ملاقات سے انکار کیا تھا ۔