آئندہ سال شرح سود کتنی رکھی جائے؟مانیٹری پالیسی کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب

Jan 20, 2023 | 18:58:PM
آئندہ سال شرح سود کتنی رکھی جائے؟مانیٹری پالیسی کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سال 2023 کیلئے شرح سود  مقرر کرنے کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا  اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔

تفصیلات ے مطابق سال 2023 کی پہلی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 23 جنوری  کو طلب کیا گیا ہے ، معاشی اعداوشمار کے جائزے کے بعد مانیٹری پالیسی میں شرح سود کا اعلان کیا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اجلاس کے بعد 23 جنوری کی شام 4 بجے پریس کانفرنس میں کمیٹی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں  جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث روپے پر مسلسل دباو جاری ہے ، جبکہ دوسری جانب آئی ایم ایف نے قرض کیلئے  سخت شرائط  عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔