(24 نیوز ) سال 2023 کیلئے شرح سود مقرر کرنے کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔
تفصیلات ے مطابق سال 2023 کی پہلی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 23 جنوری کو طلب کیا گیا ہے ، معاشی اعداوشمار کے جائزے کے بعد مانیٹری پالیسی میں شرح سود کا اعلان کیا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اجلاس کے بعد 23 جنوری کی شام 4 بجے پریس کانفرنس میں کمیٹی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث روپے پر مسلسل دباو جاری ہے ، جبکہ دوسری جانب آئی ایم ایف نے قرض کیلئے سخت شرائط عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔