شہزادی ڈیانا کا مہنگا ترین ہار کم کارڈیشین نے خرید لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا کی معروف اسٹار کم کارڈیشین نے برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والے ہیروں کے ہار 2 لاکھ ڈالرز کو خرید لیا ہے۔
View this post on Instagram
لندن میں ہونے والی نیلامی کے دوران صلیب کی شکل کے اس ہیرے کے ہار کو کم کارڈیشین نے2 لاکھ ڈالرز (ساڑھے 4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں خریدا۔کارڈیشین نے نیلامی سے عطااللہ کراس(Attallah Cross) خریدا ، ایمےتھسٹ اور ہیرے سے بنے اس لاکٹ کو لیڈی ڈیانا نے کئی اہم موقعوں پر پہنا تھا۔
واضح رہےکم کارڈیشین کو ماضی کی معروف شخصیات کے زیر استعمال رہنے والی اشیا میں کافی دلچسپی ہے۔2022 میں انہوں نے میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر ہالی وڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ مارلن منرو کا گاؤن پہنا تھا جو مارلن منرو نے 1962 میں پہنا تھا۔