آئی ایم ایف کی سخت شرائط، حکومت کا اخراجات کم کرنے کا فیصلہ

Jan 20, 2023 | 19:45:PM

(24 نیوز )قرض کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے پیش نظر حکومتی اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل مانیٹڑی فنڈ (آئی ایم ایف )سے  قرض لینے کیلئے شرائط پر عمل درآمد  کرنا ضروری ہے ، جس کے تحت اتحادی حکومت نے اب سرکاری اخراجات کم کرنے کا فیصلہ  کیا ہے، اس کیلئے کابینہ کے سائز پر بھی نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے 15 رکنی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی  ہے ، جو کہ 15روز میں  اپنی سفارشات پیش کرے گی ، کمیٹی کی سربراہی سابق چیف سیکریٹری ناصر کھوسہ کریں گے ، وزارت خزانہ نے کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفیکیشن  بھی جاری کردیا ہے ۔


 ذرائع کے مطابق سرکاری فرائض کی انجام دہی میں کفایت شعاری لانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ وفاقی کابینہ کے سائز پر بھی نظر ثانی کا فیصلہ  کیا گیا ہے ، سرکاری اداروں میں سمارٹ سٹرکچرز متعارف کرانے کا فیصلہ  بھی کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں