پی ٹی آئی کے اہم رکن اسمبلی نے سپیکر کو استعفیٰ منظور نہ کرنے کیلئے خط لکھ دیا

Jan 20, 2023 | 20:01:PM

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ناصر خان نے سپیکر کو استعفیٰ منظور نہ کرنے کی استدعا کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف  کی جانب سے  پی ٹی آئی کے مزید 35ارکان اسمبلی  کے استعفے منظور کر لیے گئے ہیں،جس کے بعد پارلیمنٹ میں تقریباً50 کے قریب پی ٹی آئی ارکان بچیں ہیں، ایسے میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسی زئی نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے ، جس میں انہوں نے  سپیکر سے استدعا کی ہے کہ استعفی منظور نہ کیا جائے ، خط میں مزید کہا گیا ہےکہ سپیکر آفس استعفوں کے معاملے کو اچھی طرح جانتا ہے ، میرا استعفی دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

مزیدخبریں