(24 نیوز )وزارت پٹرولیم نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت پٹرولیم کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبروں کو سختی سے تردید کرتےہیں ، ملک میں تیل کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں، قلت کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) اور تیل کی ترسیل کرنے والی دیگر کمپنیوں کے پاس پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور دیگر اقسام کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، ڈیزل کی مقدار ملک میں اسے ذخیرہ کرنے کی دستیاب حد کے مطابق موجود ہے لہذا عوام افواہوں، قیاس آرائیوں اور گمراہ کن اطلاعات پر کان نہ دھریں، ساتھ ہی وزارت پٹرولیم نے میڈیا سے درخواست کی کہ ایسے حساس عوامی معاملات سے متلعق افواہوں کو خبر نہ بنائیں ۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے پھر خوشخبری سنا دی