عمران خان کی متوقع نااہلی کا خطرہ ، پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھانے کی تیاری کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ممکنہ نااہلی کے ڈر سے پلان بی تیار کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی نااہلی اور پارٹی چیئر مین شپ سے ہٹائے جانے کے ڈر سے حکمت عملی تیار کر لی ہے ، ذرائع کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی آئین میں جنرل کونسل کی منظوری سے ردوبدل کیا جائے ، عمران خان کی سربراہی کو برقرار رکھنے کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹا کر پارٹی کا پیٹرن ان چیف بنا دیا جائے تاکہ عدالتوں سے نا اہلی کی صورت میں عمران خان مکمل اختیارات کے ساتھ پارٹی امور چلا سکیں، دوسری جانب قومی اسمبلی میں واپسی یا پھر مکمل استعفوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے ، 27جنوری کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت پر بھی اتفاق ہوا ہے لیکن سپیکر سے رابطہ کرنے کے بجائے براہ راست اجلاس میں شرکت کی جائے، اجلاس میں شرکت کے بعد سپیکر سے رابطہ کر کے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔