نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کا معاملہ ، الیکشن کمیشن کا اجلاس کل بلائے جانے کاامکان

Jan 20, 2023 | 22:13:PM

(24 نیوز ) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل بلائے جانے کا امکان ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے تقرر کیلئے  بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا وقت آج رات 10بجے ختم ہو جاۓ گا ، جس کے بعد  الیکشن کمیشن کو مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلی کے  نام کا اعلان کرنا ہے، ذرائع کے مطابق اتوار کی رات تک الیکشن کمیشن اس پر اپنا فیصلہ کر سکتا ہے، جس کے لیے کل الیکشن کمیشن اجلاس طلب کر سکتا ہے، الیکشن کمیشن 2 دن میں اس پر اپنا فیصلہ کرے گا۔ 

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  نگران وزیر اعلیٰ کیلئے گورنر  نام الیکشن کمیشن کو بھجواۓ گا، جبکہ سپیکر کی طرف سے بھی یہ نام بھجواۓ جا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن اس پر نوٹیفیکیشن جاری کرے گا،الیکشن کمیشن گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرے گا،گزٹ نوٹیفیکیشن کی کاپی ،صدر،وزیر اعظم،گورنر کو بھی بھجوائی جاۓ گی،الیکشن کمیشن کا کام صرف نگران وزیر اعلی کی تقرری ہے۔ 

 واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق نہیں ہوسکا، نگران وزیراعلی پنجاب کیلئے حکومت نے نوید اکرم چیمہ اوراحمد نوازسکھیرا کا نام تجویز کیا تھا، جبکہ اپوزیشن نے محسن رضاء نقوی اوراحد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔

مزیدخبریں