پنجاب کے جنرل الیکشن کب ہوں گے ؟ سپیکر نے گورنر کو خط لکھ دیا

Jan 20, 2023 | 22:32:PM
پنجاب کے جنرل الیکشن کب ہوں گے ؟ سپیکر نے گورنر کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرانے کیلئے سپیکر سبطین خان نے گورنر پنجاب کو خط لکھا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کو  پنجاب کے جنرل الیکشن  کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 112 (1) کے تحت،وزیراعلی کی ایڈوائس پر پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، اسمبلی کی تحلیل کے بعدآئین کے آرٹیکل 105 (3) ، 224 اور  224 (A) کے تحت آپ نے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا تھی، آئین پاکستان کے مذکورہ بالا آرٹیکل کے تحت آپ 90 دن میں پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن  کی تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں۔ 

 سبطین خان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ  اسمبلی کی تحلیل کے 7روز گزرنے کے باوجود آپ نے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں کی، اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کریں۔