(24نیوز)حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے سرمایہ کاری کرنے پر منافع کی شرح بڑھا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ڈالر میں ’’نیا پاکستان سرٹیفکیٹ ‘‘میں سرمایہ کاری کرنے پر شرح منافع میں 1.50 فیصد تک اضافہ کردیا ہے ۔
معاشی ماہر محمد سہیل کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں انٹرسٹ ریٹ بڑھنے کے بعد اس کی اشد ضرورت تھی،شرح منافع بڑھنے سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ڈالر میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، تین ماہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر سرمایہ کاری کرنے پر شرح منافع 1.50فیصد بڑھ کر 7 فیصد، 6ماہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر سرمایہ کاری کرنے پر شرح منافع 1.20فیصد بڑھ کر 7.20 فیصد کردیا گیا۔
ایک سال ’’نیا پاکستان سرٹیفکیٹ ‘‘پر سرمایہ کاری کرنے پر شرح منافع 1فیصد بڑھ کر 7.50فیصد،3سال نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر سرمایہ کاری کرنے پر شرح منافع 1.25فیصد بڑھ کر 8 فیصد ہو گئی ہے ، جبکہ5سال نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر سرمایہ کاری کرنے پر شرح منافع 1فیصد بڑھ کر 8 فیصد کردی گئی ہے ۔