نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا معاملہ، حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے اعظم خان کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف سیکرٹری اعظم خان کو پی ڈی ایم اور تحریک انصاف نے متفقہ طور پر نگران وزیر اعلیٰ نامز کر دیا ہے ، جس کے بعد گورنر خیبرپختونخوا نے نگران وزیر اعلیٰ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کو نگران وزیر اعلیٰ کے نوٹیفکیشن کی کاپی ارسال کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ محمود خان کی دعوت پر اپوزیشن لیڈر اکرم دورانی اسپیکر ہاوس آئے جہاں پر مشاورتی اجلاس منعقد ہواجس میں پرویزخٹک اور سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی بھی شریک ہوئے ، تحریک انصاف اور پی ڈی ایم نے متفقہ طور پر اعظم خان نام پر اتفاق کیا اعظم خان خیبر پختونخوا کے سابق چیف سیکرٹری ہے جو 1990سے1993تک کام کرچکے ہے ہیں ۔
اعظم خان نام پر عمران خان اور پی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت نے بھی اتفاق کیا میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے مابین اتفاق ہوا ہے ، عمران خان کے مشاورت کے بعد ہم نے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا، ہماری طرف سے اعظم خان کو بطور نگران وزیر اعلی خوش آمدید کہتے امید ہے وہ اپنا کام احسن طریقے سے کردینگے اس موقع پر سابق اپوزیشن لیڈر اکرام دورانی کا کہنا تھا کہ صوبے کی عوام بہت پریشان ہے پی ٹی آئی کو دو بار وہ عزت ملی جو کسی اور کو نہیں ملی اعظم خان کو میرٹ پر نگران وزیر اعلی بنایا گیا ہے۔