نگران وزیراعلیٰ کا رات گئے بی بی پاکدامن مزار، مزار اقبال اور بادشاہی مسجد کا دورہ

Jan 20, 2024 | 00:33:AM

This browser does not support the video element.

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے نگران کابینہ کے ہمراہ مزار بی بی پاکدامن، مزار اقبال اور بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔

نگران وزیراعلیٰ مزار بی بی پاکدامن کی توسیع اور تزئین و آرائش کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ آرائشی و توسیعی منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور مزار کو آئندہ چند روز میں زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار کے کشادہ کیے گئے راستے کا معائنہ کیا اور پراجیکٹ کی فنشنگ کا کام دیکھا۔

یہ بھی پڑھیے:   نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور صوبائی وزراي نے مزار پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کیلئے دعا کی۔

اس کے بعد نگران وزیراعلیٰ صوبائی کابینہ کے ہمراہ  مزار اقبال اور بادشاہی مسجد پہنچے جہاں انہوں نے مزار اقبال پر دعا کی اور شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ اور وزراء نے مزار اقبال اور بادشاہی مسجد کی تزئین و آرائش اور بحالی کے کاموں کا معائنہ کیا اور تمام کام 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مسجد کے برآمدوں اور داخلی دروازے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور آیات مقدسہ کو رکھنے کیلئے بنائے گئے ماڈل شو کیس دیکھے۔

مزیدخبریں