1000 سے زائد ایل پی جی سلنڈروں سے لدے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی ، ویڈیو وائرل

Jan 20, 2024 | 08:49:AM

(ویب ڈیسک)بھارت میں چلتے ٹرک میں خوفناک واقع پیش آیا ،1000 سے زائد  ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ گونڈا ہائی وے پر جمعے کی سہ پہر گیس سلنڈروں سے لدے ٹرک میں آگ لگنے سے سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ  گونڈہ میں 1000 سے زیادہ ایل پی جی سلنڈروں سے لدے ٹرک میں آگ لگ گئی!آگ سے جلتے ہوئے ایل پی جی سلنڈر کے دھماکے سے علاقہ لرز اٹھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک میں آگ بھڑکی ہوئی ہے اور دھماکے کی آواز گونج رہی ہیں, ویڈیو میں آگ کے بعد دھوئیں کے بادل دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ دھماکے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،خوش قسمتی سے ٹرک ڈرائیور محفوظ رہا کیونکہ اس نے ٹرک میں آگ لگنے سے پہلے ہی چھلانگ لگادی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:لالی ووڈ نئی فلم ’ٹیکسالی گیٹ‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیز

پولیس نے بتایا کہ دھماکوں کے بعد ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا اور فائر ٹینڈرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا،پولیس کے مطابق ٹرک کے ملبے کو ہٹانے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک بحال کردی گئی تھی۔

سینئر پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ اور ٹرک کے ٹکرانے کے بعد آگ کیوں لگی، اس سے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں