عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی بازار میں ہنستے مسکراتے ویڈیو وائرل ، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد ایک عرصے تک منظر سے غائب رہنے والی ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی بازار میں ہنستے مسکراتے ویڈیو وائرل ہوئی ہے ، جس پر صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دانیہ شاہ ملتان کے مقامی برگر ہاؤس میں ان کی ڈیل آفر کی پروموشن کرتی نظر آرہی ہیں، تنازعات کے باوجود دانیہ شاہ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ہنستی مسکراتی نظر آرہی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ کسی کا گھر اجاڑ کر لوگ کیسے ہنس لیتے ہیں۔ ایک بندہ دنیا سے رخصت ہوگیا اس کی وجہ سے اور یہ اپنی زندگی میں مست مگن ہے۔ افسوس‘۔
واضح رہے کہ فروری 2022 میں مرحوم عامر لیاقت نے پنجاب کی رہائشی 18 سالہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی۔ تاہم، ان کی شادی اور تعلقات میں رونما ہونے والے کچھ واقعات کی وجہ سے دانیہ شاہ نے مئی میں محض تین ماہ بعد پنجاب کی ایک عدالت میں منسوخی کی درخواست دائر کی۔
مزید پڑھیں: مسافر وین اور ڈالے میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ان کی علیحدگی سے پہلے، اس نے عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگز اور غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کیں۔ اس کے بعد، ان کا 9 جون 2022 کو انتقال ہوگیا، ان کے انتقال کے بعد، ان کے بچوں اور پہلی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت درج کرائی۔
دانیہ شاہ کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے 15 دسمبر 2022 کو پنجاب کے علاقے لودھراں میں کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا تھا۔