ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ، لاہور ہائیکورٹ میں نوٹیفکیشن چیلنج

Jan 20, 2024 | 12:21:PM
ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست غلام عباس ہرل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں نگران پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگا کر قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں، نگران حکومت روزمرہ کے معاملات چلانے کیلئے ہے قیمتیں نہیں بڑھا سکتی۔

مزید پڑھیں: امریکا میں حکومتی "شٹ ڈاؤن" کا خطرہ ٹل گیا

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر پرانی قیمتوں پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔