شعیب ملک کی دوسری اور تیسری بیوی میں دلچسپ تعلق نکل آیا

Jan 20, 2024 | 16:03:PM

(24 نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر  شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید سے تیسری شادی رچا لی ہے ، جس کے بعد  ان کی بھارتی سٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کی خبریں  ایک بار پھر منظر نامے پر چھا گئی ہیں ، لیکن  حیر انگیز طور پر شعیب ملک کی دوسری اور تیسری  دلہن میں دلچسپ تعلق  نکل آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک تیسری دلہن ثناء جاوید اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان دلچسپ مماثلت سامنے آ گئی ہے 
شعیب ملک کی دوسری اہلیہ ثانیہ مرزا کی پیدائش 15 نومبر 1986 میں ممبئی میں ہوئی ان کے والد سپورٹس جرنلٹس ہیں جبکہ والدہ نسیمہ پرنٹنگ کے کاروبار سے وابستہ ہیں، ثانیہ کی پیدائش کے بعد ان کی فیملی واپس اپنے آبائی شہر حیدرآباد منتقل ہوئی جہاں ان کی چھوٹی بہن 'انعم ' کی بھی پیدائش ہوئی اور دونوں بہنیں وہیں پروان چڑھیں ۔ 

حیران کن طور پر  شعیب ملک کی تیسری اہلیہ ثناء جاوید 25 مارچ 1993 میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں پیدا ہوئیں لیکن ان کے آباو اجداد کا تعلق بھی بھارت کے شہر " حیدرآباد دکن " سے ہے ،ثناء جاوید نے شوبز میں 2012 میں مشہور ڈرامے ' شہر ذات ' سے قدم رکھا ، جس کے بعد وہ متعدد ڈرامہ سیریلز میں دکھائی دیتی رہیں، ان کی شہرت کو چار چاند فیروز خان کے ساتھ کیئے گئے ڈرامے ' خانی' سے لگے ،ثناء جاوید نے جدہ میں پاکستان انٹر نیشنل سکول میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد وہ فیملی کے ہمراہ کراچی منتقل ہو گئیں، یونیورسٹی آف کراچی سے انہوں نے اپنی گریجوایشن مکمل کی ۔
اداکارہ نے اپنے کیریئر کے عروج پر کوک سٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار عمیر جیسوال کے ساتھ 2020 میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی لیکن ان کی شادی زیادہ دیر چل نہیں پائی، عمیر جیسوال اور اداکارہ کے درمیان گزشتہ سال نومبر کے آخر میں علیحدگی ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں : شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کی تصدیق، اصل حقیقت سامنے آگئی

مزیدخبریں