(افضل بلال) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اداکارہ ثناء جاوید سے تیسری شادی پر دوسری اہلیہ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا بھی بول پڑے۔
بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کی تیسری شادی، ثانیہ مرزا کا ردعمل سامنے آگیا
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اگر میاں بیوی میں رشتہ نبھانے کی کوئی صورت نہ رہے اور شوہر بغیر کسی وجہ کے طلاق نہ دے تو شرعی طور پر عورت کے پاس خلع کا راستہ موجود ہے جس کے ذریعے سے عورت اپنے آپ کو آزاد کرا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان اختلافات کی خبریں 2022 سے ہی چل رہیں تھیں، دونوں کو بہت کم ہی ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا۔
خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی 2010 میں شادی ہوئی تھی اور دونوں دبئی میں قیام پذیر تھے۔