(ارشاد قریشی) بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں 2 گواہوں کے بیانات قلمبند جبکہ ایک گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی۔
توشہ خانہ ریفرنس کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت ہوئی، ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام اباد کے جج محمد بشیر نے کی، بانی پی ٹی آئی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کے والدین نے ولیمے کی تقریب تک بیچی، شعیب ملک کے قریبی رشتہ دار نے اہم انکشاف کر دیئے
سماعت میں 2 گواہوں کے بیانات قلمبند 1 گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی، جرح دبئی سے آئے گواہ کے بیان پر مکمل کی گئی۔
عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی گی، آئندہ سماعت پر نیب کے سلطانی گواہ انعام اللہ شاہ، صہیب عباسی کے بیانات قلمبند ہوں گے۔