ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن، سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی میں مشکلات

Jan 20, 2024 | 20:50:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں صارفین کو فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں سے یہ شکایات آرہی ہیں کہ سوشل میڈیا سائٹس کام نہیں کر رہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان بھر میں مجموعی طور پر انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے، خیال رہے کہ اسی وجہ سے صارفین کو سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی میں پریشانی کا سامنا ہے۔ ایسے میں آئی ٹی ماہرین صارفین کو بذریعہ وی پی این مطلوبہ سائٹس تک آسان رسائی کا مشورہ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: یہ الیکشن سے 3 دن قبل مجھے چھوڑ دیں اور ایک جلسہ کرنے دیں ان کو لگ پتہ جائیگا،بانی پی ٹی آئی 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ابھی تک سروسز کے متاثر ہونے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ایسی ہی صورتحال رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں اور گزشتہ ماہ دسمبر میں بھی پیش آئی تھی اور صارفین بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی سے محروم ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں