(زبیر اعوان) ایبٹ آباد سے پاکستان تحریکِِ انصاف کے امیدوار کی حمایت کرنے پر پاکستان مسلم لیگ ن نے سردار مہتاب کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔
ایبٹ آباد سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی خان کی حمایت کرنا سابق گورنر و سابق وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا سردار مہتاب کو مہنگی پڑ گئی، مسلم لیگ ن نے سردار مہتاب کی رکنیت معطل کر دی، سردار مہتاب نے اپنے جنبہ سمیت علی خان کی حمایت میں جلسہ کیا، پارٹی ڈسپلن پر ان کی رکنیت معطل کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ، افسوسناک خبر آ گئی
سابق گورنر و سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے ن لیگ کی جانب سے رکنیت کی معطلی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہا ہوں، ن لیگ کے ٹکٹ کا درخواست دہندہ نہیں تھا، سمجھوتوں کی سیاست کا وقت نہیں رہا، اصولوں کی خاطر کبھی انجام کی پرواہ نہیں کی۔