عبید شاہ بھی بڑے بھائی نسیم شاہ کے نقشے قدم پر چل پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افضل بلال) پاکستان انڈر 19 کے فاسٹ بولر عبید شاہ بھی اپنے بڑے بھائی نسیم شاہ کے نقشے قدم پر چل پڑے، سوشل میڈیا پر خوب چرچے، ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔
جنوبی افریقہ میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام جاری انڈر 19 ورلڈ کا پانچواں میچ پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے مابین ایسٹ لندن میں کھیلا گیا، افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران عبید شاہ نے بھی اپنے بڑے بھائی نسیم شاہ کی طرح بولنگ اور بیٹنگ میں عمدہ کارگردگی دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں: تیسری شادی کرنیوالے شعیب ملک نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے افغانستان انڈر 19 ٹیم کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 181 سے شکست دی، میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز سکور کئے، پاکستان انڈر 19 کی جانب سے شاہزیب خان نے عمدہ سینچری سکور کی جبکہ سعد بیگ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 52 گیندوں پر 55 رنز بنائے اور محمد ریاض اللہ 49 گیندوں پر 46 رنز بنا کر نمایاں بلے بازوں میں شامل ہوئے، افغانستان کی جانب سے خلیل احمد نے 10 اوورز میں 51 رنز دے کر 4 کھلاڑی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بشیر احمد نے 52 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
Pakistan U19 begin their campaign with a win!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 20, 2024
A comprehensive 1️⃣8️⃣1️⃣-run triumph orchestrated by Ubaid Shah (4-26) and Mohammad Zeeshan (3-17) #PakistanFutureStars | #U19WorldCup | #PAKvAFG pic.twitter.com/Yxu3DTuWa5
گرین شرٹس کی جانب سے دیئے گئے 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 27 ویں اوور میں ڈھیر ہو گئی، پاکستان کی جانب سے سپیڈ سٹار نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی عبید شاہ نے 7 اوورز میں 26 رنز دے کر 4 شکار کیے جبکہ محمد ذیشان نے 5 اوورز میں 17 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Ubaid Shah following in his brother's footsteps pic.twitter.com/wQlSG554Zl
— Zaid Babar Khan (@ZaidBabarKhan1) January 20, 2024
اس میچ کے بعد عبید شاہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کرنے لگ پڑے کیونکہ انہوں نے عمدہ بولنگ کے ساتھ ساتھ جارحانہ بلے بازی کا بھی مظاہرہ کیا، عبید شاہ نے 12 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 22 رنز سکور کیے، ان کی جارحانہ اننگز میں 3 چھکے بھی شامل تھے جن کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
Ubaid Shah's cameo with 3 sixes#PakistanCricket #U19WorldCup pic.twitter.com/FRAwVo8YJE
— Pakistan Cricket Team USA FC (@DoctorofCricket) January 20, 2024
ان کے چھکوں کی ویڈیوز کو لے کر سوشل میڈیا پر ایشیا کپ 2023 اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران آخری وکٹ پر نسیم شاہ کی جانب سے لگائے چھکوں کا تذکرہ کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ عبید بھی اپنے بڑے بھائی نسیم شاہ کے نقشے قدم پر چل پڑے ہیں، وہ بھی افغان کھلاڑیوں کو آخری نمبروں پر آ کر اپنے بڑے بھائی کی طرح چھکے مار رہے ہیں اور ساتھ ساتھ عمدہ گیند بازی بھی کر رہے ہیں۔
Trust me this kid Ubaid Shah is as good as his brother Naseem Shah
— HahaHowzat (@HahaHowzat) January 20, 2024
#PAKvAFG | #U19CWC | #U19WorldCup #UbaidShah #U19WorldCup2024 | #ShoaibMalik #BabarAzam???? pic.twitter.com/X85zqK8MCM
واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف 3 چھکے لگانے سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں عبید شاہ 5 چھکے بھی لگا چکے ہیں۔