غزہ کا سوگوار ماحول اور خوشی کے لمحات، پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی جوڑے کی شادی

Jan 20, 2024 | 23:10:PM
غزہ کا سوگوار ماحول اور خوشی کے لمحات، پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی جوڑے کی شادی
کیپشن: فوٹو روئٹرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) غزہ کے جنگ زدہ علاقے میں موجود پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی جوڑے نے شادی کرلی۔

رفح کے پناہ گزین کیمپ میں جوڑے کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دولہا محمد الغندور اور اس کی دلہن کے رشتہ دار اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔

فوٹو روئٹرز

اس تقریب میں دولہا اور دلہن کے رشتہ داروں نے خوشی کے گیت بھی گائے جبکہ اس موقع پر دلہن نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس پر سرخ رنگ سے کڑھائی کا کام بھی کیا گیا تھا۔

دلہن کی والدہ نے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ پناہ گزین کیمپ میں یہ ہمارے خاندان کی پہلی شادی ہے، جس پر میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں، ہماری خواہش تھی کہ ہم اپنی بیٹی کو دھوم دھام کے ساتھ رخصت کریں اور اس شادی کو مزید خوبصورت بنائیں۔

فوٹو روئٹرز

شادی کو یادگار بنانے کیلئے ان کے خیمے کو رنگ برنگی قمقموں سے سجایا گیا تھا، جبکہ اس موقع پر دولہے کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی میں تمام دوستوں کو بلانا چاہتے تھے اور اس تقریب کو یادگار بنا کر بہتر طریقے سے اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرنا چاہتے تھے۔

فوٹو روئٹرز

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 24 ہزار 762 افراد مارے گئے ہیں اور 62 ہزار 108 زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح کے بعد قریبی رشتہ دار دولہا اور دلہن کو گلے مل رہے ہیں۔