غزہ جنگ بندی تاریخی کامیابی قرار،ٹرمپ آج حلف اٹھائیں گے

امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نومنتخب صدر سے حلف لیں گے، کیپٹل ہل کے اطراف سکیورٹی سخت 

Jan 20, 2025 | 09:25:AM
 غزہ جنگ بندی تاریخی کامیابی قرار،ٹرمپ آج حلف اٹھائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ آج عہدے کاحلف اٹھائیں گے، امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نومنتخب امریکی صدر ے حلف لیں گے۔

 تقریب حلف برداری سے قبل امریکی  نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ نے  واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے، سرحد سے دراندازی کو روکیں گے۔ 

 ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کو بچانے کی ضرورت ہے، امریکا کو ٹک ٹاک کی نصف ملکیت حاصل کرنی چاہیے، ٹک ٹاک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کھربوں ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے، یہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پہلا قدم ہے، آنے والی انتظامیہ نے تین ماہ سے کم عرصے میں یہ کامیابی حاصل کی۔

 مزید پڑھیں:حماس نے رہا ہونیوالی اسرائیلی خواتین کو تحفے میں کیاخاص چیز  دی؟

 دوسری جانب امریکی صدر  کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں،امریکہ میں شدیدسردی کے باعث تقریب حلف برداری کانگریس بلڈنگ میں ہوگی،حلف برداری کے لیے کیپٹل ہل کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

واشنگٹن میں ڈونلڈٹرمپ کے حامیوں نے وکٹری ریلی بھی نکالی،نومنتخب امریکی صدر کی حلف برداری پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوگی۔

حلف برداری   کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن دیگر سابق صدور، بشمول بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش، اور براک اوباما، کے ساتھ تقریب میں شرکت کریں گے  تاہم، سابق خاتون اول مشیل اوباما تقریب میں شریک نہیں ہوں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کریں گے، جن کا مقصد بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کو ختم کرنا ہے۔

  واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منتقل کردی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ واشنگٹن میں درجہ حرارت منفی 11 تک گر سکتا ہے جس کی وجہ سے  40 سال بعد امریکا کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منعقد ہوگی۔