شدید دھند ،موٹروے کے مختلف مقامات ٹریفک کے لیے بند

Jan 20, 2025 | 10:00:AM
شدید دھند ،موٹروے کے مختلف مقامات ٹریفک کے لیے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق دھند کی شدت کے باعث لاہور ملتان موٹروے (ایم 3)، گوجرہ سے ملتان (ایم 4)، اور ملتان سے ظاہر پیر (ایم 5) کے سیکشنز کو بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق یہ اقدام عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات کیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق دھند میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، لہٰذا شہریوں کو دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے دوران بہترین سفری اوقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری،موسم مزید سردہوگیا

ڈرائیورز کو ہدایت کی ہیں کہ دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

مسافروں کو کسی بھی مدد یا معلومات کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔