چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقہ کو دوسرا جھٹکا، فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوئٹیزی بھی انجرڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ، ایک اور فاسٹ باؤلر زخمی ہوگیا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل فاسٹ بولر جیرالڈ کوئیٹزی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں،جنوبی افریقی ٹیم نے گزشتہ دنوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ کا اعلان کیاتھا جس کے بعد ٹیم میں شامل اینرک نوکیا انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوئےتھے،نوکیاکی انجری کے بعد جیرالڈ کوئیٹزی کا نام ان کے متبادل کے طور پر چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن اب کوئیٹزی بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے،اس انجری کی وجہ سے کوئیٹزی کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:آؤٹ یا ناٹ آؤٹ؟ پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ میں دلچسپ صورتحال، ویڈیو دیکھیں
میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوئیٹزی کی پاکستان میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگا،کرکٹ جنوبی افریقہ کی میڈیکل ٹیم کوئیٹزی کی انجری کی نگرانی کرے گی،واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔