(ویب ڈیسک)صف اوّل کی اداکارہ کبریٰ خان نے آئندہ ماہ فروری میں اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کردی۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈ شو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کبریٰ خان نے اپنی شادی کے بارے میں افواہوں پر بات کی۔
اس دوران جب ان سے ان کے قریبی دوست مرزا گوہر رشید کی غیر موجودگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ کیوں نہیں آئے، لیکن انہیں تقریب میں موجود ہونا چاہیے تھا۔
جب خوبرواداکارہ سے رواں سال فروری میں شادی سے متعلق سوال پوچھا گیاتو کبریٰ خان نے اشاروں میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، وہ بظاہر فروری میں شادی کرنے والی ہیں۔
یاد رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے درمیان رومانوی تعلقات اور شادی کی افواہیں گزشتہ سال سے گردش میں تھیں، جن کی اب تصدیق ہوگئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ جوڑا 22 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھے گا، اور شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوں گی۔