لاہور،غلطی سے پالتو شیر کے پنجرے میں جانیوالا شہری حملے میں شدید زخمی

Jan 20, 2025 | 11:20:AM
لاہور،غلطی سے پالتو شیر کے پنجرے میں جانیوالا شہری حملے میں شدید زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد )لاہورکےعلاقے سبزہ زار میں شہری  شیر کے حملہ سےشدید زخمی ہو گیا۔

 تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقے سبزہ زار  میں غلطی سے شیر کے پنجرے میں جا نےوالا شہری  زخمی  ہو گیا،عظیم نامی شہری کے  سر ،چہرے اور بازو پر زخم آئے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

عظیم نامی شخص  شہری میاں عمر ڈولا کے فارم ہاوس پر شیر دیکھنے گیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور : وائلڈلائف سفاری پارک میں شیر کے سات بچوں کی پیدائش

عمر ڈولا نے اس سے قبل  سوشل میڈیا سٹاررجب بٹ کو شادی پر شیر کا بچہ گفٹ کیا تھا۔

 پولیس  کے مطابق متاثرہ شہری نے درخواست دی تو شیرکے مالک کے خلاف کارروائی کریں گے ۔