معروف بالی وڈ گلوکارشادی کے بندھن میں بندھ گئے،تصاویر وائرل

دلہن دھارل سریلا درشن راول کی دیرینہ دوست جوپیشے کے اعتبارسے آرکیٹیکٹ ہیں

Jan 20, 2025 | 13:13:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف گلوکار درشن راول نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق درشن راول نے اپنی دوست دھارل سریلا سے شادی کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے آرکیٹیکٹ ہیں۔

 درشن راول کی جانب سے انسٹاگرام پرشادی کی تصاویربھی شیئر کی گئی ہیں جس میں دلہا دلہن کو روایتی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، دلہے نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی اور کلا جبکہ دلہن سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس تھی۔

درشن راول کوشادی پر مداحوں سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی مبارکبادیں دی جاررہی ہیں۔

گلوکار درشن راول نے کئی مشہور گانے گائے ہیں جن میں کھینچ میری فوٹو، میرے ماہیے جنا سوہنا، جب تم چاہو، مہرماہ، اوڑھنی، ڈھنڈورا باجے رے اور صاحبہ وغیرہ نمایاں ہیں۔

مزیدخبریں