مریم نفیس کوبولڈ لباس میں تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ مریم نفیس کو لندن میں بولڈ لباس کے ساتھ سیرسپاٹوں کی تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔
اداکارہ مریم نفیس آج کل لندن میں ہیں جہاں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ شوہر کے ہمراہ لندن میں سیرسپاٹوں سے محظوظ ہوتی نظر آئیں۔
مذکورہ تصاویر میں مریم نفیس بولڈ لباس میں دکھائی دیتی ہیں،انہوں نے مختصر پینٹ پہن رکھی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک صارف نے مریم نفیس کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اچھی بھلی ہوتی ہیں اور پھر بیہودہ لباس میں تصاویر شیئر کر کے باتیں سنتی ہیں۔
ایک اورسوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ یہ ان کا اپنی جانب توجہ مبذول کرانے کا طریقہ ہے۔
یہ بھی پڑٖھیں:معروف بالی وڈ گلوکارشادی کے بندھن میں بندھ گئے،تصاویر وائرل
ایک صارف نے لکھا کہ شاید لندن میں پینٹ پہننا ممنوع ہے،ایک اور صارف نے لکھا کہ جتنا اچھا ان کا نام ہے اتنی ہی ان کی بری حرکتیں ہیں۔