فیصل آباد: قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش قتل

Jan 20, 2025 | 14:20:PM

(24 نیوز)فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش کو قتل کر دیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان نے پھل فروش شعیب سے سیب کے نرخ کم کرنے کا کہا اور قیمت کم نہ کرنے پر تکرار شروع کر دی، اسی دوران ملزمان نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی۔ 

مزید پڑھیں:"ہاں میں نے ہی سیف علی خان پر حملہ کیاتھا"،ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا 

پھل فروش شعیب کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔،پولیس نے 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔،پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں