(24 نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی 30 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ درج ہوا جس میں حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے سابق صدر عارف کی 30 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ سندھ ہائی کورٹ نے عارف علوی کی حفاظتی ضمانت 25 ہزار روپے میں منظور کی۔ عدالت نے عارف علوی کو تھانہ واہ کینٹ میں درج مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔
مزید پڑھیں:حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں: وزیرِ اعظم
عارف علوی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں لیکن اس دوران گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔