9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار،حکومت کا پی ٹی آئی مطالبات پر جواب تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب تیار کر لیے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم نے تحریک انصاف کے مطالبات پر شق وار جواب تیار کیا، 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا۔
حکومتی نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن ان معاملات پر بنتا ہے جو عدالت میں زیرِ بحث نہ ہوں، 9 مئی مقدمات عدالتوں میں ہیں، بعض ملزمان کو ملٹری کورٹس سے سزائیں بھی ہو گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:عارف علوی کی 30 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ26 نومبر سے متعلق لاپتہ افراد کی فہرست اور گرفتار افراد کی تفصیلات فراہم کی جائیں، گرفتار افراد کے نام اور تفصیلات نہ ہونے تک رہائی کے لیے کیسے کوئی اقدام کیا جا سکتا ہے؟
ذرائع کے مطابق حکومت جواب میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتیں ہوئیں ان کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
حکومتی کمیٹی آئندہ چند دنوں میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اپنے تحریری جواب پیش کر دے گی۔
اسپیکر حکومتی جواب موصول ہونے پر مذاکرات کے لیے چوتھے اجلاس کا فیصلہ کریں گے۔