(24 نیوز)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا نے کوئی وبائی صورت اختیار نہیں کی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ 100 افراد کے کورونا ٹیسٹ میں سے صرف 7 میں کورونا مثبت آیا ، ساتوں افراد کو عام فلو کے مریضوں کے علاج جیسے علاج کی ضرورت تھی۔
اسے بھی پڑھیں:سردیوں میں سر درد کیوں ہوتا ہے، جانیے گھریلوعلاج اور طریقے
انہوں نے کہا کہ عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے،نزلہ ،زکام،کھانسی کے شکار مریض احتیاط اپنائیں۔