سونے کی قیمت میں اضافہ ، چاندی میں کمی

Jan 20, 2025 | 18:26:PM

(24 نیوز) ملک بھر  میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی  ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 571 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 2708 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 372 روپے ہوگئی۔

یہ  بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی: بیرسٹر گوہر    

مزیدخبریں