خیبر پختونخوا حکومت نےسی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ واپس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے سی این جی مالکان کے آگے ہار مان لی ،سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ واپس لے لیا ۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے سی این جی اسٹیشنز مالکان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ واپس لے لیا ۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا۔
اتوار کے روز محکمہ داخلہ نے صوبے میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو 31 جنوری تک بند کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔اعلامیہ کے مطابق بندش کا فیصلہ گھریلو صارفین کو سوئی گیس کے پریشر کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔