انٹربینک میں روپے کا راج، اوپن میں ڈالر مہنگا ہوگیا

Jan 20, 2025 | 19:25:PM

(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر  6 پیسے   سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 278.71  روپے سے کم ہوکر  278.65 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوکر 281.17 روپے پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 60 پیسے  مہنگا ہوکر 289.95 روپے ، برطانوی پاؤنڈ  1.24 روپے مہنگا ہوکر 344.20 روپے ،یو اے ای درہم 3 پیسے اضافے سے 76.55  روپے ،سعودی ریال 5 پیسے اضافے سے 74.80 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں جیت کا انعام مل گیا

مزیدخبریں