سیف علی خان کو زخمی کرنیوالا ملزم اپنی کس غلطی کی وجہ سے پکڑا گیا؟ پولیس کا اہم انکشاف

Jan 20, 2025 | 19:26:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی پولیس نے 16 جنوری کی رات سیف علی خان پر ان کے گھر میں چھری کے پے درپے وار کرکے زخمی کرنے والے ملزم کے حوالے سے ان تفصیلات کی نشاندہی کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ ملزم اپنی کن غلطیوں کے باعٹ پکڑا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف پر حملے کے 6 گھنٹے بعد ملزم نے صبح 9 بجے کے قریب دادر کے ایک سٹور سے ہیڈ فون خریدے جو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا جب کہ ملزم کو چھتیس گڑھ سے ٹرین میں سفر کے دوران پکڑا گیا۔ذرائع کے مطابق شریف الاسلام شہزاد نامی ملزم نے ایک ہوٹل پر ناشتہ کیا، اس نے پراٹھا خریدا اور کھایا جب کہ بل کیش کے بجائے گوگل ٹرانزیکشن کے ذریعے اپنے موبائل سے ادا کیا جو اس کی سب سے بڑی غلطی تھی جس پر پولیس نے اسے ٹریس کیا اور اس کی جگہ پہنچ کر گرفتار کرلیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کسی ریسٹورینٹ میں کام کرتا تھا جہاں اس کی محنت کی تعریف ہوا کرتی تھی۔

یاد رہے کہ 16 جنوری کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب ممبئی شہر میں سیف علی خان کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا۔اس دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے اور انہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں اضافہ ، چاندی میں کمی
 

مزیدخبریں