26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے 8رکنی آئینی بنچ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے 8رکنی آئینی بنچ تشکیل دیدیا گیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا،جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک بنچ میں شامل ہیں،جسٹس حسن اظہر رضوی ،جسٹس مسرت ہلالی،جسٹس نعیم اختر افغان ،جسٹس شاہد بلال بھی بنچ کا حصہ ہیں۔
آٹھ رکنی آئینی بنچ 27 جنوری کو 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔