مراکش کشتی حادثہ ایک اور پاکستانی کے بچنے کی تصدیق، تعداد 22 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( انور عباس) مراکش کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کے بچنے کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد زندہ بچنے والوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔
وزارت خارجہ اور مراکش میں پاکستانی سفارت خانے نے ایک اور پاکستانی شہری کے زندہ بچ جانے کی اطلاع دی ہے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق زندہ بچنے والے پاکستانی کی شناخت محمد عدیل ولد محمد رشید سے ہوئی ، محمد عدیل کا شناختی کارڈ نمبر بھی مل گیا ہے، مراکش میں پیش آنے والے کشتی سانحے کے متاثرین میں ایک اور پاکستانی کے زندہ بچ جانے کی خوشخبری ہے۔
واضح رہے کہ کشتی سانحہ مراکش کے قریب پیش آیا تھا جس میں کئی افراد لقمہ اجل بنے ۔
یہ بھی پڑھیں: شوٹنگ کیلئے نہ آنے پر عملہ گھر پہنچ گیا، معروف بھارتی اداکار کی لاش برآمد