خانیوال: دوست کے انتقال کی خبر سنتے ہی دوسرا دوست بھی چل بسا

Jan 20, 2025 | 20:36:PM
خانیوال: دوست کے انتقال کی خبر سنتے ہی دوسرا دوست بھی چل بسا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) دو دوستوں کی دل کو چھو جانےوالی کہانی، جہاں ایک ہی دن دونوں کا انتقال اور ایک ہی قبر ستان میں دفن ہونا، دوستی اور وفا کی ایک نادر مثال بن گیا۔

خانیوال میں دو دوستوں کی دل دہلا دینے والی کہانی جس نے پورے شہر کو سوگوار کر دیا، حاجی شوکت پراچہ جو بلاک نمبر چار کے رہائشی تھے اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے بعد ایک  اتفاق پیش آیا، جیسے ہی ان کے انتقال کی اطلاع ان کے قریبی دوست شیخ اکرم کو ملی تو انہیں بھی دل کا دورہ پڑا اور وہ صبح تک اس دنیا سے رخصت ہو کر اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

 دونوں دوست ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہنستے مسکراتے رہتے تھے،ان دونوں کی وفات نے ہر کسی کو غمگین کر دیا۔

 انکی نماز جنازہ ایک ہی مقام پر ادا کی گئی اور دونوں ایک ہی قبرستان میں دفن بھی کیا گیا، نماز جنازہ بعد عصر جامعہ عنائتیہ، پرانی سبزی منڈی کے پلاٹوں میں ادا کی گئی، جہاں ہر آنکھ اشک بار تھی۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ ایک نادر مثال ہے جہاں دو دوستوں کی محبت نے زندگی اور موت کی سرحدوں کو مٹا دیا۔

مزید پڑھیں: بوریا بستر لاکر سینکڑوں بےگھر افراد نے فرانسیسی تھیٹر پر قبضہ کرلیا