بارش اور پہاڑوں پربرفباری،سڑکیں بند ہونے کا اندیشہ،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Jan 20, 2025 | 21:00:PM
بارش اور پہاڑوں پربرفباری،سڑکیں بند ہونے کا اندیشہ،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی،برفباری کے باعث ملک کے بیشتر پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے۔  

آج رات موسم کی صورتحال محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر اور گر دو نواح میں تیز ہوائیں،جھکڑچلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہا ڑوں پرہلکی برفباری کی توقع ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے تاہم پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ 

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے بارے میں موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کےساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

 اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلا ع میں مطلع ابر آلود رہنے تاہم لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال ، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین،رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور گرد و نواح میں ہلکی سے درمیانی دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اورچاغی میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنےکےساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے،  کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ، ناران، کاغان،چترال، دیر، سوات، کوہستان ،شانگلہ اورگلگت بلتستان میں برفباری کے باعث سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے۔  

 سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد، شکارپور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، خیر پور، ٹنڈوجام اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی سے شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔ 

علاوہ ازیں، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی بارش اوربرفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں: خوبصورت جزیرے پر رہنے کی لاکھوں میں تنخواہ