آصف علی زرداری سے ایرانی افواج کے چیف کی ملاقات،دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات کرنے پر اتفاق

Jan 20, 2025 | 21:40:PM

(24 نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری کی ملاقات، جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدارتی ہائوس سے جاری ہونے والے اعلامیہ  میں بتایا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور ایرانی مسلح افواج کے چیف کی ملاقات میں دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔دونوں برادر ممالک کا باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت پر زور  دیا، اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں ممالک کیلئے دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے ،دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو مؤثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے غزہ اور لبنان پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان کے گھر  12 افراد موجود ، کچھ چھپ گئے،ملزم کھڑکی توڑ کر فرار ہوا، نیا انکشاف

مزیدخبریں