ایرانی گلوکار کو توہین مذہب کے جرم میں سزائے موت سنادی گئی

Jan 20, 2025 | 22:19:PM
ایرانی گلوکار کو توہین مذہب کے جرم میں سزائے موت سنادی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران کی ایک عدالت نے معروف پاپ گلوکار امیر حسین مقصود لو کو توہین مذہب کے جرم میں سزائے موت سنا دی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق 37 سالہ روپوش گلوکار امیر حسین المعروف ٹٹالو 2018 سے استنبول میں قیام پذیر تھے تاہم انہیں ترکیہ کی پولیس نے دسمبر 2023 میں ایران کے حوالے کیا تھا جس کے بعد سے وہ پابند سلاسل ہیں۔

امیر حسین مقصودلو جنہیں کو اس سے قبل ’جسم فروشی کے فروغ‘ فحش مواد اور ملک کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر 10 سال کی سزا بھی سنائی جاچکی ہے۔

قبل ازیں گلوکار کو توہینِ مذہب پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم یہ مقدمہ دوبارہ کھولا گیا اور اس بار نبی آخری الزماں کی گستاخی بھی ثابت ہوگئی۔

جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر کے پچھلی 5 سال قید پراعتراض کو تسلیم کرتے ہوئے پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنے پر 37 سالہ گلوکار کو موت کی سزا سنا دی۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد: قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش قتل