فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والے مشہور بھارتی ولن چل بسے

Jan 20, 2025 | 23:02:PM
فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والے مشہور بھارتی ولن چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی تیلگو انڈسٹری کے 70 سالہ لیجنڈری اداکار وجایا رنگاراجو چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک ہفتہ قبل وجایا رنگاراجو  ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔

وجایا رنگاراجو کو حیدر آباد سے علاج کیلئے چنئی منتقل کیا گیا لیکن آج وہ اسپتال میں چل بسے۔انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا۔

بھارتی اداکار نے  تیلگو، تامل، کنڑا اور ملیالم انڈسٹری کی کئی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں اور زیادہ فلموں میں ولن کے کردار میں نظر آئے۔

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: