انگلش بورڈ کی پالیسی سمجھ سےبالا تر ،ٰIPL کھیل سکتے ہیں تو PSL کیوں نہیں؟ جیمز ونس  

Jan 20, 2025 | 23:40:PM
انگلش بورڈ کی پالیسی سمجھ سےبالا تر ،ٰIPL کھیل سکتے ہیں تو PSL کیوں نہیں؟ جیمز ونس  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانوی بلے باز جیمز ونس نےانگلینڈ کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) کی این او سی پالیسی پر اپنے رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آیا کہ جب انڈین پریئمیر لیگ (  آئی پی ایل)  کھیل سکتے ہیں تو پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کیوں نہیں ، پی ایس ایل آئی پی ایل سے چھوٹا ایونٹ ہے۔انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کھیلنے سے آپ کم ڈومیسٹک میچز چھوڑتے ہیں اور  اس پالیسی کی وجہ انگلش کرکٹ بورڈکے بی سی سی آئی اور پی سی بی سے تعلقات ہیں ۔

انگلش بیٹر جیمز ونس نے کہا کہ اگر 25 سے 30 انگلش کھلاڑی اچھے معاہدے پر سلیکٹ ہوتے تو وہ بھی پی ایس ایل کے لیے اپنے ریڈ بال معاہدے چھوڑ دیتے ، انگلش پلیئرز کو اس معاہدے کی وجہ سے نقصان  ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ میری کراچی کنگز کی منیجمنٹ سے بات ہوئی ہے وہ اس بات کے حوالے سے پریشان تھے اور راگر وہ زیادہ انگلش پلیئرز کا انتخاب کرلیتےتو بعد میں ان کے این او سی کے مسائل ہوتے۔

واضح  رہے کہ برطانوی کھلاڑی جیمز ونس نے پی ایس ایل کے لئے ڈومیسٹک سیزن کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان کے گھر  12 افراد موجود ، کچھ چھپ گئے،ملزم کھڑکی توڑ کر فرار ہوا، نیا انکشاف