ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی جھیل سیف الملوک پر کچرا اٹھاتے ہوئے ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی کی سیاحوں کی جانب سے جھیل سیف الملوک پر پھینکے گئے کچرے کو اٹھاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
اس حوالے سے ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ان کو کچرا اکٹھا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مرزا محمد آفریدی جھیل سیف الملوک کے اردگر پڑا ہوا کچرا اٹھا کر ایک شاپر میں اکٹھا کررہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مرزا محمد آفریدی کے اس کام کو خوب سراہا جارہا ہے۔
جھیل سیف الملوک پر سیاحوں کی جانب سے پھینکا گیا کچرا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی اٹھا رہے ہیں۔
— Rizwan Ahmed Ghilzai (@RizwanGhilzai) July 18, 2021
سیاحتی مقامات پر جانے والے مہربانی کریں، جاتے ہوئے اپنا کچرا خود اٹھائیں۔ pic.twitter.com/NCSxmlDXdq
یہ بھی پڑھیں: