(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 37 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا مریضوں کے2ہزار 145نئے کیسز سامنے آگئے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح5.25 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 40ہزار 805افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے 2 ہزار145افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی.
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بھارتی وائرس ڈیلٹاتیزی سے پھیلنے لگا۔۔ ہیلتھ ایمرجنسی کا مطالبہ